Fresh Mangoes – تازہ آم

1,000.00


Delivery Charges : Rs. 250/-

آم قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ اس کے اندر قدرت نے ایسے بیش بہا فوائد رکھے ہیں کہ آ پ سن کر حیران رہ جائیں گے

Order Now

Category:

Description

آم قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ اس کے اندر قدرت نے ایسے بیش بہا فوائد رکھے ہیں کہ آ پ سن کر حیران رہ جائیں گے۔آم سے حاصل کیے جانے والے مختلف فوائد درج ذیل ہیں ۔

قوت انہضام میں اضافہ

جس آم میں ریشے ہوں اس کا وز ن دوسرے آموں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے ۔ ریشہ دار آم زیادہ مفید ہاضم اور قبض دور کرنے والا ہوتا ہے۔ آم پیٹ صاف کرتا ہے ۔ غذائیت سے بھرپور یہ پھل کھانا ہضم کرنے کی خاصیت سے مالامال ہے۔ یہ جگر کی کمزوری اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ آم کھانے کے بعدایک گلاس دودھ پینے سے آنتوں کو طاقت ملتی ہے اور ہاضمے کے عمل میں بہتری آتی ہے۔

آم ایک قوت بخش غذا

آم کھانے سے خون بہت پیدا ہوتا ہے۔جو لوگ دبلے پتلے ہیں اور ان کا وزن نہیں بڑھتاان کو چاہیے کہ جتنے ہو سکے آم کھائیں۔آم پیشاب کی تنگی کو دور کرتا ہے۔آم کھانے سے پیشاب کھل کرآتا ہے۔آم کھانے سے جسم میں چستی پیدا ہوتی ہے۔ جسما نی قوت کے لیے خاص طور پر آم کا مربہ کھانا بہت مفید ہے۔ گرمیوں میں رات کو کھانا کھانے کے بعد لگاتار دوماہ تک آم کو کھانا معمول بنا لیں۔آپ اپنی جسمانی قوت اور نشوونما میں خاطرخواہ اضافہ محسوس کریں گے۔

گویا کہ جب آم کھانے بیٹھیں تو آم ہوں اورکثیر تعداد میں ہوں ۔ اس سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں توآپ جان ہی چکے ہیں تو آم کھائیں اورایک صحت مند زندگی گزاریں ۔

 

Additional information

Weight 6 kg

Thank you for your order , our representative will call you shortly.

People are also buying